Breaking News

ایک تصویر،ایک کہانی، ایک خیال Episode-2

ایک تصویر،ایک کہانی، ایک خیال Episode-2

ایک تصویر



ایک کہانی

ایک گاؤں میں ایک مزدور اس کی بیوی رہتے تھے-مزدور بے روزگار ہو گیا- کافی کوشش کے باوجود بھی اسے کوئی کام کاج نہ ملا- نو بت فاقوں پر آگئی مزدور نے بیوی سے مشورہ کیا کہ اب اس گاؤں میں میں ہمارا دانہ پانی اٹھ گیا ہے- اب ہمیں شہر جانا ہوگا تاکہ محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پال سکیں- بیوی نے اسکی  ہاں میں ہاں ملائی- دونوں نے اپنا کچھ سامان جس میں ایک مرغی بھی شامل تھی ساتھ لیا اور گدھے پر سوار ہو کر شہر کی جانب روانہ ہو گئے- کافی سفر کے بعد گدھا بھوک سے نڈھال ہو گیا- ان دونوں کو بھی بھوک پیاس ستا رہی تھی مگر ان کے پاس صرف ایک درہم تھا -اس معمولی رقم سے چار جانداروں کا پیٹ بھرنا  بہت مشکل تھا- کافی سوچ بچار کے بعد مزدور نے بیوی سے کہاآج  تمہاری عقل مندی اور کفایت شعاری کا امتحان ہے -میرے پاس صرف ایک درہم ہے جب کہ ہم کھانے والے چار ہیں اور تمام بھوک سے بری طرح نڈھال ہیں- بیوی نے کافی غور و فکر  کے بعد خاوند سے کہا تم بازار سے تربوز لے آؤ-  وہ جلدی سے تربوز لے  آ یا- دونوں میاں بیوی نے مل کر تربوز کھایا جبکہ بیج مرغی کو ڈال دیئے اور تربوز کے چھلکے گدھے کو کھلائے -اس طرح سب کا پیٹ بھر گیا-

ایک خیال

آج کل دنیا میں ایک نیا تصور “ ملٹی ٹاسکنگ”  ابھراہے-کس طرح ایک کام کیا جائے،  جس سے کئی طرح کے فائدے حاصل کئے جا سکیں - اس کی سب سے بڑی مثال موبائل فون کی ہے -جو بظاہر ایک چھوٹی سی ڈبیہ ہے مگر اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں ؛دور کی آواز سننے کے ساتھ ساتھ اس میں ریڈیو، ٹی وی ،کیمرہ ،نہ کیلکولیٹر، گھڑی ، ٹارچ، کیلنڈر،   نقشے ، سٹاپ واچ،کمپیوٹر ، ٹیپ ریکارڈر، قطب نما، لائبریری ،گیم ڈیوائس ، واکی ٹاکی،فوٹو البم ،اخبار، فون بک وغیرہ سب شامل ہیں-جس طرح تربوز نے چار لوگوں کی بھوک کو پورا کیا موبائل فون نے انسان کی متعدد ضرورتوں  کو پورا کیا-
آج وہی اقوام ترقی کر رہی ہیں جو “تربوز پالیسی” پر پر عمل پیرا ہیں ؛ ایک ہی چیز کو کو اس طرح بنا رہی ہیں کہ اس کے  متعدد استعمال کر سکے -اسی طرح وہی افراد  ترقی  کی منازل طے کر رہے ہیں؛ جو  ملٹی ٹاسکنکگ کے فن سے بخوبی آشنا ہیں -ایسے ادارے اور اشیاء  بنا رہے ہیں جن سے سے مختلف قسم کے لوگ مستفید ہو سکیں -اگر آپ بھی ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ملٹی ٹاسکنگ کے فن سے آشنا  ہوجائیں - پرچون کی دکان،  کپڑوں کی دکان،  سبزی کی دکان ، گوشت کی دکان ، میڈیکل سٹور،  جنرل سٹور،  بیکری ، گارمنٹس کی دکان ، برتنوں کی دکان ، الیکٹرانکس کی دکان،  کھیلوں کی اشیاء  کی دکان :ان کی جگہ دہ “ما ل “ اپنی ملٹی ٹاسکنگ کی وجہ سے سے زیادہ مقبول اور کامیاب ہوگئے ہیں- غور کریں تو آج آپ کو ہر اس کام میں کامیابی ملے گی، جس میں جتنی زیادہ ملٹی ٹاسکنگ ہوگی۔ گویا  آج سے “تربوز پالیسی”  پر عمل کریں اور کامیابی حاصل کریں !

No comments

Thanks for your comments.