Breaking News

Tribute to Prof Dr Saqlain

TRIBUTE TO PROF DR SAQLAIN  by Prof Waqar Hussain نمائندہ چناب نگر۔آج گورنمنٹ پوسٹ گریجوائٹ تعلیم الاسلام کالج چناب نگر میں ایک رنگ برنگی تقریب، صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد ثقلین،  کے اعزاز میں منعقد ہوی -جس میں انہیں کامیابی سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے پی ایچ ڈی کی ڈگری  سند امتیاز سےحاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان کی تحقیق کا موضوع "اردو ناول میں سیاسی مباحث " تھا۔ پروفیسروں کی کثیر تعداد نے اعزازی تقریب میں شرکت کی اور انکی کاوش کو سراہا ۔ میڈیا انچارج پروفیسر وقار حسین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد ثقلین نے نا مساحد حالات میں ڈاکٹریٹ کر کے ثابت کیا ہے کہ حوصلے بلند ہوں  تو پہاڑ بھی کنکر نظر آتے ہیں اور پست حوصلے میں کنکر بھی پہاڑ بن جاتے ہیں۔چنیوٹ کے ایک گاؤں کے متوست گھرانے میں آنکھ کھولنے والے اس پروفیسر نے سہولتوں کی عدم دستیابی کے باوجود کالجوں کے شہر" لاہور " کے سب سے اعلی تعلیمی ادارے جی سی یونیورسٹی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے جس سے ضلع چنیوٹ کے مکینوں کے سر فخر سے بلند ہو گۓ ہیں۔انہوں نے اپنے مقا لے میں سیاسی روایات کا اس مہارت سے ذکر کیا ہے کہ وہ ایک مایہ ناز سیاست دان نظر آتے ہیں اور جب ناول نگاری کی روایت کا ذکر کرتے ہیں تو ان کی گہرائ اور گرفت قرہ العین، بانو قدسیہ،ممتاز مفتی،عبداللہ حسین کے ہم پلہ دکھای دیتی ہے۔گویا انہوں نے سیاست اور ناول نگاری دونوں کے فطری تقاضوں کو پورا کیا بلکہ ان کے سنگم سے  ایک سریلا سنگیت کو جنم دیا۔ بظاہر دو متضاد تقاضوں کے حامل شعبوں کو ایک  نقطہ موافقت پر لے آے۔ آخر میں پرنسپل سید ضیا الحسنین شاہ نے انکی کامیابی کو پوری اساتذہ کمیونٹی کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ہمارے سارے پروفیسرز اپنے اپنے شعبوں میں کمالات دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی حد تک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پروفیسر محمد عرفان اسلامیات ؛ پروفیسر علی عباس کیمسٹری؛ پروفیسر سید عدیل کیمسٹری؛ پروفیسر احسان الہی فزکس؛ پروفیسر ہاشم فاروق فزکس بھی مستقبل قریب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ہیں اور ایم فل اساتذہ کی بھی ایک کثیر تعداد اس ادارے میں موجود ہے۔ اسی لۓ ہم اس سال پانچ  مضامین می چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کا ارادہ کر رہےہیں  تاکہ طلبا ان ہو نہار اساتذہ کے جوہر سے مستفید ہو سکیں۔آخر میں انہوں نے ڈاکٹر پروفیسر محمد ثقلین کو اعزازی سند دی اور پروفیسر وقار حسین نے تمام اساتذہ کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

No comments

Thanks for your comments.